دنیا
04 اپریل ، 2012

جاپان میں طوفان نے تباہی مچادی، 4 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

جاپان میں طوفان نے تباہی مچادی، 4 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

ٹوکیو … جاپان میں طوفان نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 4 افراد زخمی اور 400 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔جاپان کے مختلف شہروں میں طوفان کے باعث تیز بارشیں ہو رہی ہیں۔ ٹوکیو میں بھی 140 کلو میٹر فی گھنٹہ سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جنہوں نے 50 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، طوفانی ہواوٴں سے پاور لائنز بھی متاثر ہوئی ہیں، جن کی وجہ سے 11ہزار سے زیادہ گھروں میں بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق 600 بیرونی اور 300 سے زیادہ اندروانی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ کئی شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس بھی معطل ہے۔

مزید خبریں :