14 مارچ ، 2014
کراچی …ڈاکٹر عامر لیاقت کی میزبانی میں انعام گھر کی مقبولیت روز بروز بڑھتی جارہی ہے، جمعرات کو مارشل آرٹ ماسٹر نے اپنی ٹیم کے ساتھ فن کا مظاہرہ کیا۔جیوٹی وی کے پروگرام انعام گھرمیں انعامات کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔سیگمنٹ ”لگاوٴتکا“میں شرکا نے خوب تکے لگائے اور انعام بھی پائے۔ شرکاء نے جہاں پروگرام کی تعریف کی وہیں انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے تھر کے لوگوں کے لئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔انعام گھر نا صرف عوام کو تفریح مہیا کررہا ہے بلکہ ان کے لئے بیش بہا انعامات کے حصول کا بھی ذریعہ ہے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ انعام گھر پاکستان کی تاریخ کا ایسا منفرد پروگرام ہے جس میں شرکت کرنا وہ اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں۔