14 مارچ ، 2014
پشاور…تحریک طالبان نے کوئٹہ اور پشاور حملوں سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہدکا کہنا تھا کہ پشاوراورکوئٹہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔شاہد اللہ شاہد کا مزید کہنا تھا کہ تحریک طالبان کی جانب سے مکمل جنگ بندی ہے، حملے ہم نے نہیں کیے، ہم ملا فضل اللہ کے حکم کے پابند ہیں۔