انٹرٹینمنٹ
04 اپریل ، 2012

لاہور: نصیر الدین شاہ فلم کی شوٹنگ مکمل کر کے واپس بھارت چلے گئے

لاہور: نصیر الدین شاہ فلم کی شوٹنگ مکمل کر کے واپس بھارت چلے گئے

لاہور … بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ لاہور میں فلم کی شوٹنگ مکمل کر کے واپس بھارت روانہ ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن کا پیغام لے کر آیا تھا جو بھی پاکستانی بھارت آئے اس کا گرمجوشی سے استقبال کیا جائے گا۔ نصیرالدین شاہ ایک ہفتے سے لاہور میں تھے انہوں نے ایک پاکستانی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا۔ روانگی کے وقت لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں شرمین عبید کو آسکر ایوارڈ ملنے پر بہت خوشی ہوئی ہے اور انہیں مبارکبادبھی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں لالی ووڈ، بالی ووڈ، ٹالی ووڈ کے ناموں سے چڑ ہے، بالی ووڈ انڈیا میں گالی تھی جسے اپنا لیا، پاکستان میں بہت سے نوجوان اپنے مسائل اجاگر کرنے کیلئے فلم انڈسٹری میں آنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :