دنیا
15 مارچ ، 2014

مشرقی یوکرین میں مداخلت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، روس

مشرقی یوکرین میں مداخلت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، روس

ماسکو…روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس کا مشرقی یوکرین میں مداخلت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی ہم منصب جان کیری سے ملاقات کے بعد ایک علیحدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کریمیا کے مستقبل کا فیصلہ روس نہیں کرے گا بلکہ اس کا فیصلہ وہاں ہونے والے ریفرنڈم میں عوام خود کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کا موٴقف ہے کہ کریمیا میں موجود روسی، ہنگیرین، بلغارین اور یوکرینی باشندوں کے حقوق تحفظ ہونا چاہئے۔

مزید خبریں :