04 اپریل ، 2012
لاہور … لیسکو نے لوڈ شیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق اب صنعتی سیکٹر میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی، لاہور میں 6 سے 8 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو شرافت علی سیال کے مطابق لاہور میں لوڈ شیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے اور اب شہر میں 6 سے 8 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی جبکہ صنعتی سیکٹر میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کے مطابق کوٹ ادو کے علاوہ لاہور کے قریب تمام پاور پلانٹ نے پیداوار شروع کردی ہے ، صارفین سے بھی اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری لائٹس اور دیگر تنصیبات کو کم استعمال کریں۔