16 مارچ ، 2014
لاہور…لاہور میں ایڈہاک نرسوں کا دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا، حکومت پنجاب نے رات گئے 3سالہ کنٹریکٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا، لیکن نرسوں نے نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہوئے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، چیئرنگ کراس پر اہڈہاک نرسوں کا دھرنا جاری ہے، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز دوبار مذاکرات کے لیے آئے اور 3سالہ کنٹریکٹ اور اس کے بعد انہیں ریگولر کرنے کا لیٹر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی، لیکن نرسوں کا کہنا تھا کہ حکومتی پیشکش یکطرفہ ہے جو قابل قبول نہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں ایڈہاک سے ریگولر کیا جائے۔