16 مارچ ، 2014
ابوجا…نائیجیریا میں نوکری کے ٹیسٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے ایک اسٹیڈیم میں دوڑ کے ٹیسٹ کے دوران بھگدڑ مچ گئی ، جس سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ امیدواروں کا کہنا تھا کہ صرف 30 اسامیوں کے لیے ہزاروں کی تعداد میں فارم جاری کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق اسٹیڈیم میں 70 ہزار کے قریب امیدواروں کے لیے ٹیسٹ کے انتظامات کیے گئے تھے تاہم لاکھوں امیدواروں کا مجمع ان کے قابو سے باہر ہوگیا۔