پاکستان
16 مارچ ، 2014

لاڑکانہ:مقدس اوراق کی بے حرمتی کیخلاف ہڑتال،کاروباری مراکز بند

لاڑکانہ:مقدس اوراق کی بے حرمتی کیخلاف ہڑتال،کاروباری مراکز بند

لاڑکانہ …لاڑکانہ میں مقدس اوراق کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف ضلع بھر میں مکمل ہڑتال اور تما م کاروباری مراکز بند ہیں۔ لاڑکانہ میں مقدس اوراق کی مبینہ بے حرمتی کے بعد گزشتہ رات مشتعل افراد نے مرکزی مندر کا گھیراوٴ کرلیا اور دھرم شالا کو آگ لگادی، جس کے بعد پورے شہر میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ واقعے کے خلاف ضلع بھر میں مکمل ہڑتال ہے اور تما م چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ دوسری جانب بیرون شہر آنے جانے والی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلع بھر میں ہندوؤں کی عبادت گاہوں اور اہم کاروباری مراکز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے۔

مزید خبریں :