16 مارچ ، 2014
لاہور…بھارتی اداکار اوم پوری لاہور میں جہاں اپنے تھیٹر پلے کرنے میں مصروف رہے،وہیں میڈیاکو بھی مایوس نہیں کیا، کہتے ہیں پاکستان سے محبت جیسی نایاب چیز کیساتھ بھارت لوٹیں گے۔لاہور پریس کلب کے پروگرام”میٹ دا پریس“ میں اوم پوری بہت خوشگوا رموڈ میں نظر آئے، اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جو خواہشیں بھارت سے لے کر چلے ،اس سے زیادہ پوری ہو گئیں ،لاہور ایسا شہر ہے کہ بار بار آنے کو دل مچلے گا۔اوم پوری نے لالی وڈ میں کام کرنے کی خواہش کابھی اظہار کیا ،ان کا کہنا تھا کہ جس کردار کی بھی پیش کش ہوئی ضرور کرینگے، یہ راز بھی کھولا کہ وہ لونگ لیجنڈ امیتابھ بچن کے بہت بڑے پرستار ہیں،انہوں نے سرحد کے دونوں اطراف شر پسند عناصر کی موجودگی کا ذکر کیا تو ان لوگوں سے ایک درخواست بھی کی کہ ''جیو اور جینے دو''،اوم پوری نے لاہور کی زمین کو اپنی قدیم تاریخ، ثقافت اور فنون لطیفہ سے مالامال بھی قرار دیا۔