پاکستان
16 مارچ ، 2014

پاکستانیوں کو متحد کرکے غلامی سے آزاد کرائیں گے ،علامہ ناصر

 پاکستانیوں کو متحد کرکے غلامی سے آزاد کرائیں گے ،علامہ ناصر

خیر پور…مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عاشقان رسول پاکستان میں مذہبی ، سیاسی اور معاشی یزیدوں کے خلاف متحد ہوگئے ہیں ، تاریخ گواہ ہے کہ شکست ہمیشہ باطل کو ہوئی اور فتح حق کو نصیب ہوئی ہے ، مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کے سنی شیعہ مسلمانوں کو متحد کرکے پاکستان کو امریکا اورحواریوں کی چنگل سے آزاد کرائیں گے ، نوازشریف کی خارجہ پالیسی امریکی اورخلیجی ملکوں سے وفاداری ہے ،سامراج کی پالیسی کے تحت دہشتگردوں کو شام ، چین ، لبنان ، افغانستان ، عراق اور ایران بھیجنے کوپاکستانی قوم مسترد کرتی ہے ، سندھ کے نااہل وزیر اعلیٰ اور ناکام صوبائی حکومت نے خیر پور میں لبیک یارسول اللہ کانفرنس کو ناکام بنانے کے لیے دفعہ 144 سمیت مختلف اوچھے ہتکھنڈے استعمال کیے لیکن باطل قوتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، وادی مہران کے عاشقان رسول ﷺ نے ممتاز گراونڈخیر پورمیں کامیاب لبیک رسول اللہ صلی علیہ وآلہ وصلم کانفرنس کا انقعاد کرکے ثابت کردیا ہے کہ قوم دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف ہے ، ان خیالات کا اظہارانھوں نے لبیک یارسول اللہ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، کانفرنس سے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا ، علامہ امین شہیدی ، وائس آف شہدائے پاکستان کے سینٹر فیصل رضا عابدی ، طارق محبوب، علامہ مختارامامی ، علامہ حیدرعلی جوادی ، علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ احمد اقبال اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ، علامہ جعفری نے کہا کہ یزیدی قوتیں ملک میں تفرقہ پھیلانا چاہتی ہیں ، صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ آج کا یہ سنی شیعہ عوام کا ٹھاٹے مارتا سمندر بے حس و بے غیرت حکمرانوں کے طالبان سے مذاکرات کو یکسر مسترد کرتا ہے،جماعت اسلامی منافقت کی سیاست ترک کرے ، ملا عبد العزیز اگر اپنے موقف پر صدق دل سے ایمان رکھتے ہیں تو یادگار پاکستان پرمجھ سے مناظرہ کر لیں ،ورنہ میں خود لال مسجد آجاؤں گا،پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو کی آڈیالوجی کی پیروی کرے ، علامہ امین شہید ی کا کہنا تھا کہ ایک عرب ملک کے ایجنڈے کی تکمیل کے مقابلے میں شیعہ سنی محب وطن ہمیشہ میدان میں حاضر رہیں گے،سینیٹر فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ نے لبیک یا رسول اللہ ﷺکانفرنس میں رکاوٹ ڈال کر اپنے نکلی سید ہو نے کاثبوت دے دیا ہے ، زرداری صاحب قائم علی شاہ اور خورشید شاہ سے پو چھیں کہ خیر پو راور سکھر میں دہشت گردوں کے پونے چھ ہزار مدارس کس فنڈ سے بنائے گئے۔

مزید خبریں :