17 مارچ ، 2014
کوئٹہ…کوئٹہ میں بلوچستان کابینہ کاآج بلایاگیا اجلاس ملتوی کردیاگیا۔وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیاگیاتھا جس میں امن وامان کے علاوہ مختلف امور پر بات چیت کی جاناتھی اور اہم فیصلے بھی متوقع تھے،تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق اب صوبائی کابینہ کا یہ اجلاس ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیاگیاہے،اجلاس کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔