17 مارچ ، 2014
لاہور…مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کاکہناہے کہ سفیروں کی بجائے پاکستان اوربھارت کے فنکار بہترطریقے سے دونوں ملکوں کی خدمت کررہے ہیں۔ بھارتی اداکاررضا مراد کے ذریعے امیتابھ بچن کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔بھارتی اداکار رضا مراد اوران کی اہلیہ ثمینہ مرادنے لاہورمیں چودھری شجاعت حسین سیان کی رہائش گاہ پرملاقات کی،بعدمیں میڈیاسے گفت گوکرتے ہوئے چودھری شجاعت کاکہناتھاکہ بھارتی فن کاروں کاہمارے ملک آناباعثِ فخر ہے، ا س سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔رضا مراد نے کہاکہ جومحبت اورگرم جوشی پاکستان میں ملی، اسے بھلانہ پائیں گے۔وہ پاکستان آرہے تھے اورپاکستانی گلوکارعلی ظفر بھارت جا رہے تھے۔دعاہے،دوستی بس کبھی بے بس نہ ہو۔ ثمینہ مراد نے چودھری شجاعت کوبھارت آنے کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کرلی۔چودھری شجاعت نے رضامراد کے ذریعے امیتابھ بچن کو بھی اہل وعیال سمیت پاکستان آنے کی دعوت دی۔