04 اپریل ، 2012
دہلی … بالی ووڈ کے ویٹرن و عظیم اداکاروں شبانہ اعظمی اور دھرمیندر کو بھارت کے دوسرے بڑے سول اعزاز پدما وی بھوشن سے نوازا گیا ہے۔ بھارت کی صدر پراتھیبا پاٹل نے دہلی میں ہونے والی ایک سادہ و پروقار تقریب میں متعدد شخصیات کو پدما وی بھوشن سے نوازا۔ بھارت رتن کے بعد پدما وی بھوشن بھارت کا دوسرا بڑا سول اعزاز ہے جو اس سال بالی ووڈ میں حاصل کیا ہے لیجنڈ اداکاروں شبانہ اعظمی اور دھرمیندر نے۔ بھارتی صدر پراتھیبا پاٹل نے شبانہ اعظمی اور دھرمیندر کو انڈین سنیما کیلئے ان کی خدمات کے عوض پدما وی بھوشن سے نوازا ہے۔ تقریب میں بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ، نائب صدر حامد انصاری اور کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی بھی موجود تھیں۔