17 مارچ ، 2014
تھرپارکر…جیو کے مقبول پروگرام عالم آن لائن میں آج ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے متاثرین تھرکیلئے اپنے ہاتھوں سے کھانا بنایا بھی اور ان کے ساتھ بیٹھ کرکھایا بھی، یہاں رہنے والے مختلف مذاہب کے لوگوں کی مذہبی آہنگی بھی دکھائی۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے آج پروگرام عالم آن لائن میں تھر میں پنپتے محبت کے رنگوں کو دکھایا۔ تھر کے ان علاقوں میں رہنے والوں کے مذہب تو الگ الگ تھے، پر یہاں کے باسی ایک دکھائی دیے۔ مذہبی آہنگی میں تھر کے یہ گاوٴں اپنی مثال آپ ہیں۔ یہاں کے لوگوں نے بتایا کہ وہ ایک دوسرے کے دکھ درد میں ہمیشہ ساتھ دیتے ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے نہ صرف تھر کے ان علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا، بلکہ متاثرین کے لیے خود اپنے ہاتھ سے کھانا بھی بنایا۔ کھانا تیار کرنے کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے متاثرین تھر کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔