04 اپریل ، 2012
لاہور … نجی شعبے کے اشتراک سے چلنے والی بزنس ٹرین 7 کروڑ روپے کی نادہندہ ہو گئی،ریلوے انتظامیہ نے بزنس ٹرین انتظامیہ کو معاہدہ منسوخ کرنے کا نوٹس بھیج دیا۔ معاہدے کے مطابق بزنس ٹرین انتظامیہ کے درمیان ریلوے کو روزانہ 31 لاکھ روپے ادا کرنے کی پابند ہے لیکن بزنس ٹرین انتظامیہ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرکے نادہندگی میں نیا ریکارڈ بنا دیا اور مسلسل عدم ادائیگی کے باعث بقایا جات 7 کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ جس پر ریلوے انتظامیہ کا نجی کمپنی کو خط لکھ کر خبردار کیا ہے کہ 7 کروڑ فوری ادا کئے جائیں ورنہ بزنس ٹرین کا معاہدہ منسوخ کردیا جائے گا۔ ریلوے نے اعلیٰ حکام کو بھی خط لکھ کر بزنس ٹرین انتظامیہ سے بقایاجات کی وصولی کیلئے دباوٴ ڈالنے کا کہا ہے خط میں لکھا گیا ہے کہ بزنس ٹرین چلانے والی کمپنی بھاگ گئی تو نیب ریلوے افسروں کو نہیں چھوڑیں گے۔