17 مارچ ، 2014
کراچی…آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آ لود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21گری سینٹی گریڈ رہا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 سے 33ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں میں نمی کا تناسب59 فیصد ہے۔کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقو ں سے ہلکی ہوائیں 15کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔