17 مارچ ، 2014
پشاور…خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے کی پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جس کی سمری وزیراعلی خیبر پختونخواء کو ارسال کردی گئی ہے۔ سمری کے مطابق گریڈ 5سے گریڈ 11تک کی تنخواہوں میں 2ہزار 7سات سو 30روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ گریڈ 12سے 17تک کی تنخواہ میں 6500روپے اور گریڈ 18سے 22تک افسران کی تنخواہوں میں 9600روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا باقاعدہ اعلان وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پولیس دربارسے خطاب میں کریں گے۔