17 مارچ ، 2014
شیخو پورہ…شیخو پورہ پولیس ملزم کوپکڑنے ایک گھرمیں گھسی۔پولیس کی دہشت سے ملزم کی ماں کی سانسوں کی ڈور کٹ گئی۔شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔پولیس کاکہناہے کہ مقبولاں بی بی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوئی۔فیصل آباد روڈ پرشیخو پورہ کے محلہ علی پارک میں پولیس ایک شخص ریاض احمد کوپکڑنے کیلئے اس کے گھر میں گھسی۔پولیس کے خوف سے ملزم کی والدہ مقبولاں بی بی بیہوش ہوگئی اورتھوڑی ہی دیرمیں جان کی بازی ہار گئی۔ شہریوں نے پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے شیخوپورہ فیصل آباد روڈ بلاک کردی اورپولیس کیخلاف نعرے بازی کی ،پولیس کاکہنا ہے کہ مقبولاں بی بی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوئی ۔