17 مارچ ، 2014
اسلام آباد… عوامی نیشنل پارٹی نے سعودی عرب کی جانب سے دی گئی ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم کے معاملے پر سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی۔عوامی نیشنل پارٹی کی ڈیڑھ ارب ڈالر سے متعلق تحریک التواء میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو کس مد میں یہ رقم دی ہے۔ اس معاملے پر سینٹ میں معمول کی کارروائی روک کر بحث کرائی جائے۔تحریک التواء عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین سینیٹر زاہد خان ، افراسیاب خٹک اور حاجی عدیل نے جمع کرائی ۔