کاروبار
04 اپریل ، 2012

پاک امریکا تعلقات مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، عبدالحفیظ شیخ

پاک امریکا تعلقات مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد … وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات مشکل وقت سے گزر رہے ہیں تاہم ایسے وقت میں باہمی تعاون بڑھانے کے بہتر مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ اسلام آباد میں امریکی نائب وزیر خارجہ ٹامس نائیڈز نے وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکی سیکیورٹی کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی تعاون بڑھانے پر متفق ہوگئے ہیں۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارت کا فروغ چاہتے ہیں۔ ملاقات میں نائب امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ تربیلا ڈیم کی تعمیر میں تعاون کریں گے، امریکا نے اکتوبر 2009ء کے بعد پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر دیئے اور سیلاب میں 80 کروڑ ڈالر کی ایمرجنسی امداد فراہم کی۔

مزید خبریں :