پاکستان
17 مارچ ، 2014

لیبیا باغیوں سے بازیاب جہاز میں ملتان کے کیپٹن نعمان بیگ بھی شامل

لیبیا باغیوں سے بازیاب جہاز میں ملتان کے کیپٹن نعمان بیگ بھی شامل

ملتان…لیبیا کے باغیوں سے بازیاب ہونے والے بحری جہاز میں ملتان سے تعلق رکھنے والے کیپٹن مرزا نعمان بیگ کی بازیابی پر ان کی والدہ اور بھائی بہت خوش ہیں اور ان سے ملنے کیلئے بے تاب بھی ہیں۔ ملتان کے علاقے واپڈا ٹاوٴن کے رہائشی مرزا نعمان بیگ مارننگ گلوری نامی بحری جہاز میں تھے، جب ان کے جہاز کو لیبیا کے ساحل سے باغیوں نے 8مارچ کو اغوا کیا تھا۔ نعمان بیگ کی بازیابی پر ان کی والدہ اور بھائی کا کہنا ہے کہ نعمان سمیت اس کے دیگر ساتھیوں کی بازیابی کیلئے بے انتہا دعائیں کر رہے تھے۔ جب آج ان کی بازیابی کی خبر آئی تو سب بہت خوش ہیں، اہل خانہ کی آنکھیں خوشی سے نم ہو گئی ہیں۔ کیپٹن نعمان کی والدہ اور بھائی سب سے پہلے خبر دینے پر جیو کے مشکور ہیں۔

مزید خبریں :