پاکستان
17 مارچ ، 2014

حکومت نے نئی مذاکراتی کمیٹی پر اعتماد میں لیا ہے، عمران خان

حکومت نے نئی مذاکراتی کمیٹی پر اعتماد میں لیا ہے، عمران خان

اسلام آباد…چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات سے بہتر نتائج کی امید ہے۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے کے حل کے لیے تمام سیاسی قیادت کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کوخود ملاقات کے لیے دعوت دی، حکومت نے نئی حکومتی کمیٹی پر تحریک انصاف کو اعتماد میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو خیبرپختونخوا حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت میں کسی قسم کی کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں۔

مزید خبریں :