پاکستان
04 اپریل ، 2012

گلگت بلتستان کی صورتحال پر اعلیٰ عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ

گلگت بلتستان کی صورتحال پر اعلیٰ عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد … وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان کی صورتحال پر سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں اعلیٰ عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ رحمان ملک نے گلگت بلتستان میں شیعہ، سنی عوام اور علماء سے امن مارچ کرنے کی اپیل کی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان کی صورتحال پر اعلیٰ عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق عدالتی کمیشن سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں بنایا جائے گا۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت کی صورتحال پر تمام مکاتب فکر کے علماء کا جلد اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں شیعہ سنی عوام اور علماء سے امن مارچ کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

مزید خبریں :