18 مارچ ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم نے قومی سلامتی کے امور پرغور کے لیے اعلیٰ سطح کااجلاس آج طلب کرلیاہے۔آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت وزیر داخلہ اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی داخلی و سرحدی سلامتی کی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔وزیر داخلہ اورڈی جی آئی ایس آئی اجلاس کے شرکاء کو سلامتی کے امور پراعتماد میں لیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں نیکٹا اور کوئیک رسپانس فورس کے معاملے پر صوبوں سے مشاورت بھی کی جائے گی۔اجلاس میں کئی وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔