18 مارچ ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 3مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق نیا آباد میں کالعدم تنظیم کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3ملزم ہلاک ہوگئے۔ ملزمان کی شناخت افضل بلوچ عرف غوث پاک، ہنزلہ عرف جلیل اور عرفان عرف فوجی کے ناموں سے ہوئی۔ ملزم افضل بلوچ کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے تھی۔ ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، دستی بم، ایس ایم جیز اور پستولیں بھی برآمد ہوئیں۔