پاکستان
18 مارچ ، 2014

مظفر گڑھ میں بس اورٹرک کے تصادم میں تین افراد جاں بحق

مظفر گڑھ میں بس اورٹرک کے تصادم میں تین افراد جاں بحق

مظفر گڑھ…مظفر گڑھ میں بس اورٹرک کے تصادم میں تین افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈیرہ غازی خان روڈ پر ترکی کالونی کے قریب پیش آیا۔ جب مظفر گڑجانیوالی بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا۔ حادثے میں دو افراد موقع پرہی جاں بحق اور 16زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مظفر گڑھ منتقل کردیاگیا , جہاں ایک زخمی نے دم توڑ دیا،2افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :