18 مارچ ، 2014
کراچی…کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک پولیس اہلکار جان بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔نیٹی جیٹی فلائی اور پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک پولیس اہلکار جان بحق اور ایک زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق جان بحق پولیس اہلکار کی شناخت غلام شبیر کے نام سے ہوئی ہے، وی آئی پی سیکورٹی زون 2 میں تعینات تھا اور وی آئی پیز کی سیکورٹی کی ذمہ دار پر مامور تھا اور صبح بھی اپنی ڈیوٹی کے لئے جارہا تھا،جبکہ دوسرے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کا نام تور خان ہے،دونوں کو سول اسپتال منتقل کیاگیا۔