18 مارچ ، 2014
سوات…سوات میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرگئی جس سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ کبل کے علاقے زوڑہ میں پیش آیا۔جہاں ایک مکان کی چھت بارش کی وجہ سے گرنے سے ماں ، بیٹی ، بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کبل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جاں بحق اور زخمی ہونے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔