18 مارچ ، 2014
اوباڑو… اوباڑو میں تین ملزمان نے کاروکاری کے الزام میں ایک شخص کے ناک اور ہونٹ کاٹ دیئے ،زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق اوباڑو کے نواحی گاوٴں حسین چاچڑ میں تین ملزمان نے کاروکاری کے الزام میں گاوٴں کے ایک شخص محمد نواز چاچڑ کے ناک اور ہونٹ کاٹ دیئے جسے تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایس ایچ او اوباڑو پرویز شاہ کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم مصطفی چاچڑ کو گرفتار کر کے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا یا ہے اور فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش کی جا رہی ہے۔