پاکستان
18 مارچ ، 2014

جسٹس امیر ہانی مسلم کی ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت سے معذرت

 جسٹس امیر ہانی مسلم کی ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد…ایل پی جی کوٹہ کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم نے خود کو کیس سے الگ کرتے ہوئے سماعت سے معذرت کرلی، سپریم کورٹ میں ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے کی ، دوران سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم نے خود کو کیس سے الگ کرتے ہوئے کہا وہ سندھ میں جے جے وی ایل مقدمات کی سماعت کرتے رہے ہیں ،اس لئے خود کو اس کیس سے الگ کر رہے ہیں،جس کے بعد کیس کی مزید سماعت کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا گیا ہے،کیس کی سماعت نئے بنچ کی تکمیل تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :