پاکستان
18 مارچ ، 2014

اسلام آباد:وزیراعظم کی سربراہی میں ملکی داخلی سلامتی پالیسی پر اہم اجلاس جاری

اسلام آباد:وزیراعظم کی سربراہی میں ملکی داخلی سلامتی پالیسی پر اہم اجلاس جاری

اسلام آباد…وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ عسکری قیادت،وزیر داخلہ اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہیں، اجلاس میں ملک کی نئی داخلی سلا متی پالیسی سمیت صوبوں کی اندرونی سیکیورٹی پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے اہم اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ اشفاق ندیم ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام شریک ہیں،وزیر داخلہ چوہدری نثار اور ڈی جی آئی ایس آئی اجلاس کے شرکا کو سلامتی کے امور پر اعتماد میں لیں گے، ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نئی مجوزہ ریپڈ ریسپانس فورس کے قیام اور نیکٹا کو فعال کرنے کے امور پر بھی بات چیت ہوگی، جبکہ صوبوں کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مربوط بنانے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں :