پاکستان
18 مارچ ، 2014

مذاکرات سے جو نتیجہ سامنے آنا تھا وہ ابھی نہیں آیا، حمزہ شہباز شریف

مذاکرات سے جو نتیجہ سامنے آنا تھا وہ ابھی نہیں آیا، حمزہ شہباز شریف

لاہور…مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا عمل بہت شفاف ہے،لیکن مذاکرات کے دوران جوامن ہوناچاہئے تھاوہ ابھی نظرنہیں آرہا۔کوٹ لکھپت جیل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قوم لاشیں اٹھااٹھاکرتنگ آگئی ہے۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے یہ بات طے کرلی ہے کہ پاکستان کوامن کا گہوارہ بناناہے۔امن کاراستہ کیسے حاصل کرناہے اس کیلئے کوئی بھی آپشن کھلا ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلا تفریق آپریشن جاری ہے اور شہری بھی اس سے مطمئن ہیں۔

مزید خبریں :