18 مارچ ، 2014
اسلام آباد…جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ملاقات کی، پرویز رشید کہتے ہیں جے یو آئی ف کے وزراء کے قلم دانوں کا فیصلہ جلد ہی کر لیا جائے گا۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں طالبان سے مذاکرات ،ملکی سیاسی صورتحال پر بات ہوئی، میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن سے حکومتی اتحاد پر بات ہوئی،جلد ہی جے یو آئی ف کے وزراء کے قلم دانوں کا نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے قومی امور پر حکومت کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔