18 مارچ ، 2014
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم، پاکستان کی بقاء وسلامتی اور ترقی وخوشحالی کی آخری امید ہے ،ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد عوام کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم آج ایک تناور درخت کی شکل اختیارکرچکی ہے۔ اس درخت سے نکلنے والی شاخیں پاکستان کے چپے چپے میں نہ صرف پھیل چکی ہیں بلکہ مظلوم عوام کو سائبان بھی فراہم کررہی ہیں اور ہرگزرتے دن کے ساتھ اس کی وسعت میں اضافہ ہورہا ہے۔