پاکستان
18 مارچ ، 2014

لاہور: مصری شاہ میں پولیس اہلکار ٹریفک وارڈن کو اٹھا کر لے گئے

لاہور: مصری شاہ میں پولیس اہلکار ٹریفک وارڈن کو اٹھا کر لے گئے

لاہور…لاہور کے علاقے مصری شاہ میں سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سوار پولیس اہلکار ٹریفک وارڈن کو اٹھا کر لے گئے۔ٹریفک وارڈن عظیم مصری شاہ میں دو موریہ پل کے قریب ڈیوٹی پر مامور تھا،سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سوار پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تو انہوں نے وارڈن عظیم کو اٹھا کر گاڑی میں ڈالا اور فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ پتہ کر رہے ہیں کہ وارڈن عظیم کو پولیس نے کیوں اٹھایا۔

مزید خبریں :