18 مارچ ، 2014
لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے چولستان میں خشک سالی کی خبروں کانوٹس لیتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔سندھ میں تھرسے ملحقہ پنجاب کے علاقے چولستان میں بھی خشک سالی کے باعث جانوروں کی ہلاکت اورنقل مکانی کی خبروں پر وزیراعلیٰ پنجاب نے چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کر لی،انہوں نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی اورکمیٹی کے ارکان کو فوراً چولستان جا کر صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی،یہ کمیٹی چولستان کا دورہ کرکے وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی،شہباز شریف نے ہدایت کی کہ چولستان میں خشک سالی سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فی الفور موٴثر اقدامات کئے جائیں۔