پاکستان
18 مارچ ، 2014

صوبوں سے انٹیلی جنس شیئرنگ کیلیے نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ بنانے کا فیصلہ

صوبوں سے انٹیلی جنس شیئرنگ کیلیے نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد…ملک میں امن و امان کے قیام کیلیے اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے انٹیلی جنس ڈائریکٹر یٹ اور ریپڈ رسپانس فورس کے جلد قیام کی منظوری دے دی۔دہشتگردی کے مقابلے کیلیے عملی اقدام کا وقت آگیا۔انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ کا قیام جلد ہوگا۔ریپڈ رسپانس فورس کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی۔وفاق ، صوبوں اور عسکری قیادت نے اتفاق کرلیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے ترتیب دی گئی داخلی سلامتی پالیسی پر جلد عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نئی مجوزہ ریپڈ رسپانس فورس کے قیام اور تربیت میں معاونت دیگی۔صوبوں کو جدید آلات سے لیس ، بم ڈسپوزل گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔پہلے مرحلے میں ایک ایک گاڑی آج ہی دیدی جائیگی۔ انٹیلی جنس شیئرنگ کیلیے ڈائریکٹو ریٹ فوری قائم کیا جائے گا جو نیکٹا کے تحت کام کرے گا۔یہ فیصلے وزیراعظم کی زیر صدارت چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اہم اجلاس میں کیے گئے ،جس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیرداخلہ نے شرکا کو بریفنگ دی۔وزیراعظم نواز شریف نے وفاق اور صوبوں میں ریپڈ رسپانس فورس کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اس میں قابل اور تربیت یافتہ افراد شامل ہوں گے۔ انہوں کہا کہ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ صوبوں کیساتھ انٹیلیجنس شیئرنگ کامربوط نظام بنائے گا۔

مزید خبریں :