پاکستان
18 مارچ ، 2014

جعلی ڈگری کیس، ن لیگ کے سردار خان محمد خان جتوئی نا اہل قرار

جعلی ڈگری کیس، ن لیگ کے سردار خان محمد خان جتوئی نا اہل قرار

بہاولپور…الیکشن ٹربیونل بہاول پور نے جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ ن کے سردارخان محمد خان جتوئی کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا ہے۔خان محمد خان جتوئی گیارہ مئی 2013 کے عام انتخابات میں مظفرگڑھ کے حلقہ پی پی 259 سے کامیاب ہوئے تھے۔الیکشن ٹربیونل بہاول پور میں ان کی ڈگری کو چیلنج کیا گیا۔ جس پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن ٹربیونل بہاول پور نے خان محمد خان جتوئی کو نااہل قرار دیا اور حکم دیا کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 259 پر دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔ سردارخان محمدخان جتوئی کے مخالف امیدوار سمیع اللہ خان لغاری نے بھی خان محمدخان جتوئی کے خلاف 11 مئی کو دھاندلی کی ویڈیو پیش کر رکھی تھی۔

مزید خبریں :