پاکستان
18 مارچ ، 2014

کراچی،مختلف حادثات میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

کراچی،مختلف حادثات میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات کے باعث ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں کی بازی ہار گئے۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن نیول کالونی میں موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ نیو کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے دو افراد جان سے گئے۔ نیٹی جیٹی فلائی اور پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق جان بحق پولیس اہلکار کی شناخت غلام شبیر کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں :