پاکستان
18 مارچ ، 2014

ڈیم نہ بنائے تو فوڈ سیکورٹی کا بھی خطرہ ہوگا، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال

ڈیم نہ بنائے تو فوڈ سیکورٹی کا بھی خطرہ ہوگا، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال

لاہور…وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیاں بڑا چیلنج ہیں ،ڈیم نہ بنائیگئے توفوڈ سیکیورٹی کابھی خطرہ ہوگا۔لاہورمیں تیسری سالانہ ساوٴتھ ایشین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وژن 2025ء کے تحت معاشی ایجنڈا تشکیل دیدیا،حکومتی بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان آگے بڑھ رہاہے ، انہوں نے کہاکہ گزشتہ ادوار میں کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔معیشت کا براحال رہا جس کی وجہ سے غربت اورمہنگائی نے عام آدمی کوماردیا ہے ،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت توانائی بحران کاخاتمہ ترجیحی بنیادوں پرکررہی ہے جبکہ روزگار کے مسائل حل کرنے کیلیے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے دیئے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :