کھیل
18 مارچ ، 2014

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی:افغانستان نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹ سے ہرادیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی:افغانستان نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹ سے ہرادیا

چٹاگانگ …ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالی فائنگ میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔چٹاگانگ کے ظہوراحمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 153 رنز بنائے ،مارک چیپ مین 38 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جواب میں افغانستان نے ہدف 18 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، محمد شہزاد نے 68 اور شفیق اللہ نے 51 ناٹ آوٹ کی اننگز کھیلی۔

مزید خبریں :