کھیل
18 مارچ ، 2014

غیر ملکی ہاکی کو چز جیسی مراعات دی جائیں تو کافی فرق پڑیگا،اصلاح الدین

 غیر ملکی ہاکی کو چز جیسی مراعات دی جائیں تو کافی فرق پڑیگا،اصلاح الدین

سرگودھا…پاکستان ہا کی ٹیم کے سا بق کپتان، اولمپیئن اصلا ح الد ین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کو چز کو دی جا نے والی مراعات اگر پاکستانی کوچز کو دی جائیں تو ملک میں ہاکی کا معیا ربہت بہتر ہو سکتا ہے۔ سرگودھا میں آل پاکستان بر یگیڈیئرعاطف منظور ہا کی ٹو ر نا منٹ کے سیمی فا ئنلز کے مو قع پر میڈ یا سے بات چیت کر تے ہو ئے اصلا ح الد ین نے کہا کہ وہ کل بھی میرٹ کی بات کرتے تھے اور آج بھی یہیں کہیں گے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں ہاکی کے فروغ کے لئے گراس روٹ لیول پر اقداما ت کی ضرورت ہے، خاص طور پر اسکول کی سطح پر اس کھیل کے فروغ کیلئے اقدامات ہونے چاہئیں تاکہ مستقبل کیلئے اچھے کھلاڑی مل سکیں۔

مزید خبریں :