18 مارچ ، 2014
چٹاگانگ …ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالی فائنگ میچ میں بنگلہ دیش نے نیپال کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر چار پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔چٹاگانگ کے ظہوراحمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر نیپال نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 126رنز بنائے۔جس میں کپتان پارس خڈکا41اور ویسوکوار40قابل ذکر بیٹسمین تھے۔جواب میں بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف باآسانی دو وکٹیں کھو کر 15.3اوورز میں 132رنز بنالیے انعام الحق 42،شکیب الحسن 37،تمیم اقبال 30قابل ذکر بیٹسمین تھے۔بنگلہ دیش کے الامین حسین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔