پاکستان
19 مارچ ، 2014

35 لاپتہ افراد کیس: وزیراعظم ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم

35 لاپتہ افراد کیس: وزیراعظم ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم

اسلام آباد…سپریم کورٹ میں 35 لاپتہ افراد کے کیس میں وزیراعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دی گئی ڈیڈ لائن گزر گئی مگر23 افراد کو پیش نہ کیا گیا۔ جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم بے شک بیان دے دیں کہ وہ بری الذمہ ہیں ،عدالت تفصیلی فیصلہ آج وقفے کے بعد جاری کرے گی۔سپریم کورٹ میں 35لاپتہ افراد کیس کی 35 ویں سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کر رہا ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے آئین میں بنیادی انسانی حقوق کی قدر کسی کو نہیں ، وزیر اعظم بے شک یہ بیان دے دیں کہ وہ اس معاملے سے بری الذمہ ہیں۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ ایڈیشنل سیکرٹری دفاع جنرل عارف پیش رفت بتائیں گے،وفاق نے انہیں کو بھیجا ہے،جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ایڈیشنل سیکرٹری دفاع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل صاحب بیٹھ جائیں ہمیں وزارت دفاع سمیت کسی کی وضاحت نہیں سننی ، اب تفصیلی حکم جاری کریں گے۔

مزید خبریں :