پاکستان
19 مارچ ، 2014

مظفر آباد میں لینڈ سلائیڈنگ میں دو افراد کی ہلاکت پراحتجاج

مظفر آباد میں لینڈ سلائیڈنگ میں دو افراد کی ہلاکت پراحتجاج

مظفرآباد… مظفر آباد ایک سرکاری جیپ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں 2 افرادجاں بحق ہوگئے۔ واقعے پر پر احتجاج کرنے والوں مظاہرین نے صدارتی کیمپ آفس پر دھاوا بول دیا۔ حادثہ مظفرآبادمانسہرہ شاہراہ پرلوہارگلی کے مقام پر پیش آیا،مٹی کا تودہ جیپ پرگرنے سے اس میں سوار محکمہ زراعت کے افسر محمد اشرف قریشی اور انکی بیٹی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے خلاف شہری احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر آگئے اورلوہارگلی کے مقام پر واقع صدارتی کیمپ آفس پر دھاوابول دیااورتوڑ پھوڑ کی۔ اس دوران پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں ہوئی، پولیس کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :