پاکستان
19 مارچ ، 2014

سپریم کورٹ کا 15 نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

سپریم کورٹ کا 15 نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبوں کو پانچ ماہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کرنے اور 15 نومبر تک انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کو ہے، صوبائی حکومتوں کو نہیں۔سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب میں حلقہ بندیوں اور قانونی مسودے کی تیاری کے لئے 4 ماہ کا وقت دیا جائے، جس پر فیصلہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبوں کو پانچ ماہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کرنے کا حکم دے دیا ۔ حکم کے مطابق 9 سال سے زائد عرصہ تک انتخابات نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے، عدالتی حکم پر عمل درآمد کرکے 15 نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبوں کو حلقہ بندیوں کا اختیار نہیں، یہ غیر آئینی ہے۔

مزید خبریں :