19 مارچ ، 2014
کوئٹہ …مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کے ساتھ اختلافات ختم ہوگئے،مسلم لیگ (ن) کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی وزراء مستعفی نہیں ہوں گے۔اس موقع پر موجود وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک کا کہنا تھا کہ ہم اکیلے بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں کرسکتے، ہم مل کر بلوچستان کے حالات میں بہتری لائیں گے۔