پاکستان
19 مارچ ، 2014

دبئی میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، جاوید ملک

دبئی میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، جاوید ملک

دبئی …سفیر سرمایہ کاری جاوید ملک نے کہا ہے کہ دبئی میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔ جاوید ملک کا کہنا تھا کہ 20 مارچ کو پہلی بار دبئی میں پاکستانی اسٹیج ڈراما بھی پیش کیا جارہا ہے، پاکستان کا مضبوط تشخص اجاگر کرنے کے لیے پاکستانی ڈراما، پاکستانی ثقافت اور فنون لطیفہ کا اہم کردار ہے،26 مارچ کو آرٹ آف فرینڈ شپ کی تقریب بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹ آف فرینڈ شپ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید خبریں :