پاکستان
19 مارچ ، 2014

کسانوں کے مفادات نظر انداز کرکے بھارت کیساتھ تجارت قبول نہیں:پرویز الٰہی

 کسانوں کے مفادات نظر انداز کرکے بھارت کیساتھ تجارت قبول نہیں:پرویز الٰہی

لاہور…مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ کسانوں کے مفادات کو نظر انداز کر کے بھارت کے ساتھ تجارت بڑھانااور اسے پسندیدہ قوم کا درجہ دیناقبول نہیں۔ لاہورمیں کسان کنونشن سے خطاب میں وہ موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے نظر آئے۔ لاہور میں مسلم لیگ ق کسان ونگ کا کنونشن ہوا۔ چوہدری پرویزالٰہی نے اپنے خطاب میں کہا، وہ حیران ہیں، ن لیگ والے کس منہ سے ووٹ مانگتے ہیں، کسان پسا ہوا ہے، حکومت انہیں کچھ نہیں دے رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 80ہزار ایکڑ زمین غریب کسانوں میں تقسیم کی۔ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ بھارت میں کسان ان سیاستدانوں کو ووٹ نہیں دیتے جو ان کیلئے کام نہ کریں۔ چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ کسانوں کے مسائل حل نہ ہوئے تو وہ واہگہ کی جانب احتجاجی مارچ کریں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن چھوڑنے والے بعض افراد نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

مزید خبریں :